the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


اختتام ہفتہ ایک برطانوی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے لاس ویگاس میں ریپبلکن جماعت کے متوقع صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک انتخابی جلسے کے دوران ایک پولیس اہلکار سے بندوق چھیننے کی کوشش کی۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق اس شخص نے تحقیق کاروں کو بتایا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنا چاہتا تھا۔

یو ایس سیکرٹ سروس کے ایجنٹوں کا کہنا ہے کہ مائیکل سٹیون سٹینفورڈ صدارتی مہم کے دوران ایک پولیس اہلکار کے پاس گیا اور کہا کہ وہ ٹرمپ سے آٹو گراف لینا چاہتا ہے مگر پھر اس نے پولیس اہلکار سے ہتھیار چھیننے کی کوشش کی۔

پیر کو نیواڈا کی وفاقی عدالت



میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق مائیکل نے سیکرٹ سروس کے ایک اہلکار کو بتایا کہ وہ ٹرمپ کو ہلاک کرنے کی نیت سے کیلیفورنیا سے لاس ویگاس آیا تھا۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق ’’سٹینفورڈ کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک سال سے ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور بالآخر پراعتماد محسوس کرنے کے بعد اس نے اس موقع پر یہ کام کرنے کی کوشش کی۔‘‘

پیر کو اسے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ عدالت کی طرف سے مقرر کیے گئے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کار میں ہی رہتا ہے اور اپنے ویزہ کی میعاد ختم ہونے کے بعد غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.